سوچی،3اپریل(ایجنسی) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے گزشتہ روز سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میرکل نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں جرمنی میں ہونے والے انتخابات میں روس کی دخل اندازی کا کوئی خدشہ نہیں ہے تاہم اگر جعلی اور گمراہ کن خبریں پھیلائی گئیں تو برلن حکومت
فیصلہ کُن اقدامات کرے گی۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرائن کے حوالے سے بھی وسیع تر اختلافات کے باوجود اس بات پر اتفاق کیا کہ جمود کے شکار یوکرائن امن منصوبے پر عملدرآمد کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ میرکل کا کہنا تھا کہ انہوں نے روس میں شہری آزادیوں کے معاملے پر بھی روسی صدر سے بات کی ہے۔ پوٹن نے سیاسی دخل اندازی کی خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے انہیں رد کر دیا۔